یہ واقع بدھ کی شام کو پیش آیا جب ایک نجی بینک ملازم عبدالصمد بینک سے قرض لینے والے دو افراد میوریش اور امروتھیش سے قرض وصولنے کے سلسلے میں رابطہ کرنا چاہا مگر انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ جس کے بعد ملازم عبدالصمد ان کے گھر پر گیا جہاں ان کی قرض داروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں قرض داروں نے ملازم پر بندوق سے حملہ کردیا۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور زخمی ملازم کو اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاش جاری ہے۔