ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش، اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کر سکتا ہے - BCB Chief Executive Officer Nazemuddin Chaudhry

بنگلہ دیش، اکتوبر- نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موخر ہونے کے بعد اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرسکتا ہے۔

بنگلہ دیش اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرسکتا ہے

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:59 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے تحت تین ٹیسٹ میچز کی سیریز جولائی اگست میں ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہ سیریز اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے مابین زیربحث ہے اکتوبر میں اس کا دوبارہ شیڈول ہونا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کے فیصلے کے بعد دونوں بورڈز کسی بھی مقررہ ونڈو میں سیریز کے انعقاد کے حق میں ہیں۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظم الدین چودھری نے کہا کہ 'آئی سی سی کے تین سالوں میں لگاتار تین ورلڈ کپ کے اعلان سے بنگلہ دیش کے لئے بین الاقوامی کیلنڈر تیار کرنا آسان ہوگیا ہے اور ملتوی سیریز پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کا دورہ ان کی پہلی ترجیح ہے اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ رواں سال اس سیریز کے انعقاد پر راضی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.