ETV Bharat / bharat

فجر کی اذان پر پابندی - Govt

قومی دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقہ کے جھارکھنڈ وبہاری کالونی شاہدرہ میں فجر کی اذان پر پابندی لگانے سے مسلمانوں میں زبردست تشویش ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 8:29 PM IST

مسجد انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری حافظ سید محمد ہاشم الدین نے بتایا کہ گذشتہ روز تھانہ فرش بازار میں ایس ایچ او کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں انہیں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے نہ دیں۔

ایس ایچ او نے انہیں بتایا کہ وائس پلیوشن (آواز کے ذریعہ ماحول میں آلودگی پھیلانا) کے تحت سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈ اسپیکر کا بالکل استعمال نہ کیا جائے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ کسی این جی او نے صوتی آلودگی کی شکایت کرتے ہوئے مشرقی دہلی کے کئی مساجد پر فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر سے دینے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ایس ایچ او کے اس حکم کے بعد جھارکھنڈ اور بہاری کالونی کے مسلمانوں میں زبردست تشویش ہے۔

اذان پر پابندی سے مقامی لوگ کافی خوفزدہ ہیں اور فجر کی اذان بغیر لاؤڈ اسپیکر کے دے کر نماز ادا کررہے ہیں۔

کئی نمازیوں نے بتایا کہ فجر میں اذان کی آواز سنائی نہیں دینے کی وجہ سے ان کی نماز قضا ہورہی ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آج اذان پر پابندی لگائی گئی ہے کل ہوسکتا ہے کھانے، پینے اور چلنے پر بھی انتظامیہ پابندی لگاسکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.