ETV Bharat / bharat

ہیلی کاپٹر بدعنوانی: مشیل کی ضمانت عرضی خارج

دفاعی فریق کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت سیاسی فائدے کے لیے جانچ ایجنسی کا استعمال کررہی ہے۔

author img

By

Published : Sep 7, 2019, 11:02 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:13 PM IST

مشیل کی ضمانت عرضی خارج

اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر بدعنوانی معاملہ میں مبینہ طورپر بچولیے اور برطانیہ کے کاروباری کرشچین مشیل کی ضمانت عرضی سنیچر کو ایک عدالت نے خارج کر دی۔

اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ، مرکزی تفتیشی بیورو اور دفاعی فریق کے دلائل سننے کے بعد خصوصی جج اروند کمار نے مشیل کی ضمانت کی عرضی خارج کردی۔

سی بی آئی کا الزام ہے کہ اس وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر بدعنوانی میں 4 ہزار 227 کروڑ یورو کی دلالی کی گئی ہے۔ اس کو قانونی شکل دینے کے لیے مائکل نے اگستا ویسٹ لینڈ کے ساتھ 12 معاہدے کئے۔

اس معاملہ میں سی بی آئی کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سنہ 2002کے منی لانڈرنگ قانون کے تحت مشیل کے خلاف کارروائی کی تھی۔

اس معاملے میں مشیل، گوئدو ہاسکی اور گیروسا مبینہ طورپر تین بچولیے ہیں جن کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے۔

مشیل کو دبئی سے حوالگی کے ذریعہ لایا گیا تھا اور اس کے بعد گزشتہ برس 5 دسمبر کو پہلی بار سی بی آئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اس برس اپریل میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مشیل اور دیگر افراد کے خلاف 2 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔

اس معاملے میں دفاعی فریق کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت سیاسی فائدے کے لیے جانچ ایجنسی کا استعمال کررہی ہے۔

عدالت نے سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور دفاعی فریق کے دلائل سننے کے بعد دونوں تفتیشی ایجنسیوں کے معاملات میں مشیل کی ضمانت عرضی خارج کردی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں ضمانت منظور کرنے کی مناسب وجہ نہیں ہے۔ اس لیے ضمانت عرضی خارج کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:

News id

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.