پلیلا گوپی چند بیڈ منٹن اکیڈمی حیدر آباد میں چل رہے نیشنل بیڈمنٹن کیمپ میں حصہ لینے پہنچی این سکی ریڈی اور فزیوتھیراپسٹ کرن سی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پائے گئے ہیں۔
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے ذریعہ اس نے لازمی کووڈ ٹیسٹ کرایا۔
یہ ٹیسٹ تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کا کرایا جاتا ہے۔ سکی اور کرن دونوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہیں۔ دونوں حیدرآباد سے ہیں اور اپنے گھر سے کیمپ میں حصہ لے رہے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی اکیڈمی کو سینی ٹائزیشن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
سکی ریڈی اور کرن دونوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
نیشنل بیڈمنٹن کوچ گوپی چند نے کہا ہے کہ 'سائی کے تمام کھلاڑیوں، کوچز، اسپورٹ اسٹاف اور انتظامی عملے کا لازمی کوڈ ٹیسٹ بیڈ منٹن نیشنل کیمپ میں کیا گیا۔ دو افراد کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'پروٹوکول کے مطابق تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں تاکہ کھلاڑی تربیت کے لئے واپس آسکیں'۔
- مزید پڑھیں: ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کورونا کیسز
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زیادہ 66،999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23،96،638 ہوگئی ہے۔