ETV Bharat / bharat

بیڈمنٹن: آج سے انڈیا اوپن ٹورنامنٹ کا آغاز - ریو اولمپک

پی وی سندھو اور كدامبی سری کانت آج اندرا گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں دوسری بار خطاب جیتنے کے لیے کورٹ پر اتریں گے۔

پی وی سندھو اور کدامبی سریکانت
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 11:13 AM IST

سنہ 2017 کی چیمپیئن اور عالمی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر قابض سندھو گزشتہ دو سال سے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتی آرہی ہیں لیکن وہ ابھی تک خطاب پر قبضہ نہیں کر سکی ہیں۔

video

عالمی درجہ بندی میں چینی کھلاڑی چین یوفیئی کے ٹورنامنٹ سے ہٹ جانے سے سندھو کے لئے راہ آسان ہو گئی ہے۔

حالاںکہ ریو اولمپک کی چاندی کا تمغہ فاتح سندھو پر زیادہ دباؤ نہیں ہے اور انہیں اپنے گھریلو میدان پر حامیوں سے کافی حمایت ملنے کی امید ہے۔

وہیں سال 2015 میں مردوں کے سنگلز کا خطاب جیتنے والے سری کانت دوسری بار یہ خطاب اپنے نام کرنے کے ارادے سے کورٹ پر اتریں گے۔

عالمی درجہ بندی میں 7 ویں مقام کے حامل سری کانت نے کہا کہ اب ان کا مقصد سر فہرست 3 کھلاڑیوں میں پہنچنا ہے، چوٹ کے بعد مکمل طور پر فٹ سری کانت دوبارہ بہترین کارکردگی کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ تجربہ کار کھلاڑی سائنا نہوال اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گی، اولمپک تمغہ فاتح سائنا کو حال ہی میں پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے بعد انہیں سوئس اوپن سے اپنا نام واپس لینا پڑا تھا۔

31 مارچ تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں 13 ممالک کے تقریباً 292 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.