اس موقع پر انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر جمہوری رہنما کے بھی جلد رہا کیے جانے کا یہ آغاز ہے۔
بادل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام قابل ستائس ہے کیونکہ اس سے دنیا بھر میں ملک کی شبیہ ایک سیکولر اور جمہوری طور پر بن کر ابھرے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وادی می جموری اقدار اور شہری آزادی کی بحالی کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات کیےجائیں گے۔
پرکاش سنگھ بادل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکولر اور جمہوری قدروں کا احترام کرنا، نہ صرف امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور معاشرتی استحکام کے لیے ایک شرط ہے بلکہ بھارت کو ایک اہم عالمی طاقت بنانے، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی ضروری ہے۔