ETV Bharat / bharat

آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 ہلاک: آذربائیجان - آرمینیا میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک

آذربائیجان نے بدھ کے روز الزام عائد کیا کہ بردہ ضلع میں آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:08 AM IST

آذربائیجان مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ ایک گنجان آبادی والے علاقے میں ہوا جہاں کاروباری سہولیات واقع ہیں۔

آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 ہلاک
آرمینیا کے میزائل حملے میں 21 ہلاک

آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان شوشان سٹیپین نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان کے ملک نے بردہ پر حملہ کیا تھا۔

آرمینیائی خبر رساں آرمین پریس نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے بدھ کے روز ناگورنو، کاراباخ علاقے میں سٹیفن کریٹ اور شوشی شہر پر بمباری کی جس سے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔

آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک
آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے کم از کم 21 شہری ہلاک

اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز آزربائیجان اور آرمینیا کے اعلیٰ رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ناگورنو،کرباخ خطے کے بارے میں جنگ بندی پر عمل کریں، جس کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

امریکی ثالثی کے بعد بھی دونوں ممالک پیر کے روز انسان دوست جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پر پہنچے، جس کے فوراً بعد ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات موصول ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.