ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام' - اعظم خاں

سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر اعظم خاں نے انتخابی جلسے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اعظم خان کا مودی پر شدید تنقید
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 4:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور ایس پی، بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خاں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'میری بھینسیں چوری ہوگئیں تو مودی جی پریشان ہو گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے نشانہ پر ہوں۔

اعظم خان کا مودی پر شدید تنقید
اعظم خاں نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ قندھار گئے تھے تو وہاں سے بغیر اجازت پاکستان کیوں چلے گئے۔ ہمارے فوجیوں کے سر اتارکر لے جانے والا پاکستان کے وزیر اعظم کی ماں کو آپ کشمیری شال اڑھا کر آتے ہیں اور ملیح آباد سے آم ان کے لیے لے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی جی کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کیوں اس بات کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں کہ مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم بنیں ۔

Intro:انتخابی جلسے کے دوران آعظم خاں کا وزیر آعظم مودی پر زبردست تنقیدی حملہ۔ کہا مودی جی جواب دیں کہ پاکستان ان کو دوبارہ وزیر اعظم کیوں دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کیوں یہ کہا کہ اگر مودی دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں گے تو تو پاکستان کا کام آسان ہو جائے گا۔

Body:وی او
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور ایس پی، بی ایس پی اتحاد کے امیدوار آعظم خاں نے اپنے ایک انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ میری بھینسے چوری ہوگئیں تو مودی جی پریشان ہو گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ان کے نشانہ پر ہوں۔ میں ان کے رڈار پر ہوں۔ وہ میری ایک ایک تقریر کو سنتے ہیں۔ آعظم خاں نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ قندھار گئے تھے تو وہاں سے بغیر اجازت پاکستان کیوں چلے گئے تھے۔ ہمارے فوجیوں کے سر اتارکر لے جانے والا پاکستان کے وزیر اعظم کی ماں کو آپ کشمیری شال آڑھاکر آتے ہیں۔ ملیح آباد کے آم ان کے لئے لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی بتائیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کیوں اس بات کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں کہ مودی دوبارہ ہندوستان کے وزیر اعظم بن جائیں تو پاکستان کا کام آسان ہو جائے گا کیا سمجھوتہ ہوا ہے آپ کا پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.