ETV Bharat / bharat

ایودھیا تنازع: ثالثی کمیٹی کی پہلی میٹنگ

سپریم کورٹ کی طرف سے ایودھیا معاملے میں مصالحت کے لئے تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی کی آج پہلی میٹنگ ہوگی۔ مُسلم راشٹریہ منچ اور ہندو مہا سبھا نے بات چیت سے مسئلہ حل ہونے کی اُمید ظاہر کی ہے۔

ayodhya-title-suit-first-mediation-panel-meet
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 3:17 PM IST

سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی اور بابری مسجد متنازعہ معاملے کے پیش نظر 8 مارچ کو سہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تھی اور معاملے میں ہونے والے کسی بھی فیصلے کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مُسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ سید یاسر جیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والی ثالثی کمیٹی کی میٹنگ رام مندر کی تعمیر میں مدد گار ثابت ہوگی جو کہ قوم اور ملک کے لئے ایک مثبت قدم ہوگا۔

ہندو مہا سبھا کے رکن سوامی چکرپانی نے بھی ایودھیا معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں کیا جانے والا فیصلہ سب کے حق میں ہو اور انہوں نے رام مندر کی تعمیر بنا کسی تشدد کے ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملے کے مد نظر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس فاقر محمد ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔کمیٹی میں سری سری روی شنکر اور ایڈوکیٹ سری رام پنچو بھی شامل ہیں۔

Intro:Body:

bintul

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.