ETV Bharat / bharat

ایودھیا تنازع کیس: سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز

author img

By

Published : Aug 6, 2019, 9:54 AM IST

Updated : Aug 6, 2019, 10:49 AM IST

بابری مسجد۔رام جنم بھومی تنازع کیس پر مصالحتی کمیٹی کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ نے اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر آج سے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

babr masjid

سپریم کورٹ نے آج سے ایودھیا تنازعہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی قیادت والی پانچ رکن بنچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی خلیف اللہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی ثالثی کمیٹی کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تنازع کا مناسب حل تلاش کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

ثالثی پینل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندو اور مسلمان جماعتیں تنازع کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

دراصل سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایودھیا کیس میں مصالحتی کمیٹی کی ناکامی کے بعد نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اب چھ اگست سے اس کیس کی روزانہ سماعت کی جائے گی۔

یکم اگست کو ایودھیا رام جنم - بھومی بابری مسجد، اراضی تنازع کو حل کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ کی مقرر کردہ ثالثی کمیٹی نے عدالت عظمیٰ میں پیش رفت رپورٹ پیش کی تھی۔

معاملے کی سماعت چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندچوڑ ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنذیر کی آئینی بینچ کرے گی۔

عدالت نے واضح کردیا تھا کہ ثالثی کمیٹی کی رپورٹ میڈیا میں نہ تو شائع ہو گی اور نہ ہی نشر کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 6, 2019, 10:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.