ETV Bharat / bharat

ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Oct 14, 2019, 8:29 AM IST

Updated : Oct 30, 2019, 11:58 AM IST

بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے پیش نظر ایودھیا میں انتظامیہ نے 14 اکتوبر سے 10 دسمبر تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

hindu maha sabha gadering in ayodhya

ایودھیا کیس کی حتمی سماعت کے پیش نظر ایودھیا کی ضلع انتظامیہ کی طرف سے نظم و ضبط کے پیش نظر 14 اکتوبر سے 10 دسمبر تک کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج کے جھا نے کہا کہ ایودھیا اور سیاحوں کے حفاظت کے پیش نظر یہ حکم نافذ کیا گیا ہے۔

اسی درمیان 22 اکتوبر کو ایودھیا میں دیپتسو کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ 26 اکتوبر کو اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا میں موجود ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے 15 اکتوبر کو ایودھیا میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایک میٹنگ رکھی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پہلے واضح کر دیا ہے کہ 17 اکتوبر تک اس کیس کی سماعت مکمل کر لی جائے گی۔ اس کے بعد ایک ماہ کے اندر اس کیس کا فیصلہ آنے کی امید کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی پنچ ایودھیا کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ جسٹس رنجن گوگوئی رواں برس 17 نومبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے قبل ایودھیا کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔

Intro:Body:

Monday id 

Conclusion:
Last Updated : Oct 30, 2019, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.