شر پسندعناصر نے فارسٹ کالونی میں کھڑی دو سیاح ٹیکسیوں میں بھی آگ لگا دی تھی۔ لاڈ لُمّاؤباه سے بھی ٹایروں کو جلانے اور سڑکوں کو جام کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اس دوران ریاستی حکومت نے ہفتے کی صبح ایک حکم جاری کر کے بتایا کہ شیلانگ اور سوہرا سب ڈویژن میں لگے کرفیو کو اگلے حکم تک کے لیے ہٹا لیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا، 'شیلہ تھانہ علاقے کے اِچماتی میں جمعہ کو دو گروپ کے مابین ہونے والی پرتشدد جھڑپ کے بعد سوہرا سب ڈویژن میں گذشتہ رات 10 بجے سے ہفتے کی شام دوپہر ایک بجے تک اور شیلانگ میں جمعہ کی رات دس بجے سے آج صبح آٹھ بجے تک کرفیو لگا رہا'۔
حکومت نے ریاست کے چھ اضلاع مشرقی کھاسی ہِلس، مغربی کھاسی ہلس، جنوب مغرب کھاسی ہِلس، مشرقی جینتیا ہلس، مغربی جینتیاہلس اور ری بھوئی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو روکنے کے لیے عارضی طور پر انٹرنیٹ سروسز پر حکم امتناع عائد کر دیا ہے۔