افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں تقریباً 12 افراد کی موت ہو گئی اور 90 دیگر زخمی ہو گئے۔
حملے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شمالی گیٹ پر مقامی وقت کے مطابق چار بجکر 35 منٹ پر ہوا، دھماکے کی وجہ سےکئی راہگیروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔
دھماکے ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا، جبکہ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ اس حملے میں دو پولیس افسران سمیت آٹھ شہری اور دو حملہ آوروں کی موت ہو گئی، جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان جنگجو تنظیم نے قبول کی ہے۔
صوبے میں گزشتہ چند ماہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کئی فوجی مہم چلائی ہیں، اس کے باوجود صوبے میں مسلسل اس طرح کے حملے ہو رہے ہیں۔