سابق سماج وادی رکن پارلیمان عتیق احمد اس وقت احمد آباد کے جیل قید ہیں۔
سابق رکن پارلیمان کے وکیل کے مطابق ایجنسی نے یہ کاروائی کاروباری موہت اگروال کے معاملے کے ضمن میں کی ہے۔
سی بی آئی کے چار افسران نے صبح 07:30 بجے پریاگ راج پہنچے۔ سیکورٹی اہلکار اور سی بی آئی کی ٹیم سابق ایم پی کے رہائش گاہ پر پہنچ کر احاطے کو بند کردیا اور آس پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
وکیل نے مزید بتایا کہ لکھنؤ اور دہلی سے آئی سی بی آئی کی ٹیمیں گھر کی تلاشی لے رہی ہیں۔ساتھ میں ریپٹ ایکشن فورس بھی موجود تھی۔
پرتاپ گڑھ کے چکیا واقع عتیق احمد کے رہائش کے علاوہ ان کے ایک قریبی ریحان خان کے گھر پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔گذشتہ ماہ سی بی آئی نے سابق ایم پی اور دیگر سترہ افراد کے خلاف لکھنؤ کے رئیل اسٹیٹ کاروباری موہت جیسوال کے اغوا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔