ETV Bharat / bharat

عتیق احمد کے خاص شوٹر کا مکان منہدم - ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگراج

پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار عرف طوطا کے مکان کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کر دیا ہے۔

criminal building demolish
عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار کے گھر پر 'پی ڈی پی' کی کارروائی
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:11 PM IST

Updated : Oct 18, 2020, 7:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج (الہ آباد) میں جرائم پیشہ افراد اور زمین مافیاؤں کے خلاف مسلسل کارروائی جاری ہے۔ عتیق احمد، دلیپ مشرا، راجیش یادو، بچہ پاسی کے ساتھ ساتھ سپا کے رہنما بھائی رام لوچن یادو کے بعد آج عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار عرف طوطا کی غیر قانونی ملکیت پر پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کی جانب سے بولڈوزر چلایا گیا جس کے سبب دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ اس تعلق سے پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بتا یا کہ' یہ عمارتیں بغیر نقشہ پاس کرائے تعمیر کی گئی تھیں۔

عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار کے گھر پر 'پی ڈی پی' کی کارروائی
criminal building demolish
عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار کے گھر پر 'پی ڈی پی' کی کارروائی

پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خاص شوٹر ذوالفقار عرف طوطا کے مکان کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کر دیا ہے۔ فی الوقت ذوالفقار عرف طوطا نینی جیل میں بند ہیں، پی ڈی اے افسران نے اس تعلق سے کہا کہ' یہ بدنام زمانہ مجرم ذوالفقار عرف طوطا کا 500 مربع گز میں تعمیر 3 منزلہ مکان ہے جو نقشہ کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور جائیداد ناجائز قبضہ کے ذریعے حاصل کی گئی تھی، جسے مذکورہ محکمہ نے منہدم کر دیا ہے مزید ذوالفقار پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

سابق رکن پارلیمنٹ کی 25کروڑ کی ملکیت ضبط

انہوں نے مزید کہا کہ' سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے کہنے پر اس نے متعدد قتل بھی کیے ہیں۔ بیلی میں بھی وہ دوہرے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ اس کے علاوہ جیل بینی گنج کی جیل میں رہ کر اس نے روی پاسی کو بھی قتل کرایا تھا، ساتھ ہی جیل میں بیٹھ کر روی پاسی کے اہل خانہ کو دھمکانے کے تعلق سے بھی ذوالفقار کا نام سامنے آیا تھا۔ مزید ذوالفقار کے خلاف ایک درجن سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذوالفقار کی املاک پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی کارروائی عمل میں آئے گی۔'

Last Updated : Oct 18, 2020, 7:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.