ETV Bharat / bharat

پھلواری شریف میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، متعدد زخمی - مظاہرین پر فائرنگ

بہار بند کے دوران آج مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے فائرنگ کی جس میں 9 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں پٹنہ ایمس ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

پھلواری شریف میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ 9 افراد زخمی

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 7:54 PM IST

ترمیم شدہ شہری قانون کے خلاف آج بہار بند کے دوران پھلواری شریف میں مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے سبب نو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تقریبا ایک بج کر تیس منٹ کے آس پاس پھلواری شریف کے مچھلی مارکیٹ کے قریب لوگوں نے مظاہرین پر پتھر پھینکے، جس سے کچھ لوگوں کو چوٹیں آئیں۔ اس میں کچھ پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔

پھلواری شریف میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ 9 افراد زخمی

پولیس نے اس کے جواب میں پرامن طور پر مظاہرہ کررہے مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی گولی سے 9 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے، جنہیں امارت شرعیہ کے ایمبولینس سے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

پھلواری شریف کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ریپڈ ایکشن فورس سڑکوں پر گشت کر رہی ہے۔ پٹنہ کی ایس ایس پی سمیت دوسرے تمام پولیس افسران موجود ہیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی نے فون پر وزیر اعلی نتیش کمار اور آئی جی پٹنہ سے گفتگو کی جس کے بعد بڑی تعداد میں ریپڈ ایکشن فورس کو بھیج دیا گیا۔

امارت شرعیہ کے ایک معتبر ذرائع نے بتایا کہ اس تعلق سے ہم لوگوں کو کل ہی خبر ملی تھی کہ کچھ سماج دشمن عناصر مظاہرین پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ہم نے اس کی اطلاع پھلواری شریف تھانہ کو دی تھی۔

اس واقعہ کے دوران کچھ پولیس والے امارت شرعیہ کے احاطے میں بھی گھس گئے تھے ابھی اب حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں، ایکشن فورس کیمپ کر رہی ہے۔

Intro:بہار بند کے دوران آج مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے فائرنگ کی جس میں 9 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں پٹنہ ایمس میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے

Body:ترمیم شدہ شہری قانون کے خلاف آج بھارت بند کے دوران پھلواری شریف میں مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے سبب نہ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جنہیں ایمس میں داخل کرایا گیا ہے

معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تقریبا ایک بج کر تیس منٹ کے آس پاس پھلواری شریف کے مچھلی مارکیٹ کے قریب واقع سنگت محل حق فساتین بروسے سے لوگوں نے مظاہرین پر پر پتھر پھینکنے شروع کیا ہے جس سے کچھ لوگوں کو چوٹیں آئیں اس میں کچھ پولیس والے بھی زخمی ہوئے پولیس نے اس کے جواب میں پرامن طور پر مظاہرہ کررہے مظاہرین پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی گولی سے 9 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں امارت شرعیہ کے ایمبولینس پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا ہے پھلواری شریف کو کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ریپڈ ایکشن فورس سڑکوں پر گشت کر رہی ہے پٹنہ کی ایس ایس پی دوسرے تمام پولیس افسران موجود ہیں اس واقعے کے فوراً بعد امیر شریعت حضرت مولانا نا ولی رحمانی نے فون پر وزیر اعلی نتیش کمار اور آئی جی پٹنہ سے سے گفتگو کی جس کے بعد بڑی تعداد میں ریپڈ ایکشن فورس کو بھیج دیا گیا

امارت شرعیہ کے ایک معتبر ذرائع نے بتایا کہ اس تعلق سے ہم لوگوں کو کل ہی خبر ملی تھی کہ کچھ سماج دشمن عناصر مظاہرین پر حملہ کر سکتے ہیں ہم نے اس کی اطلاع پھلواری شریف تھانہ کو دی تھی
اس واقعہ کے دوران کچھ پولیس والے امارت شرعیہ کے احاطے میں بھی گھس گئے تھے ابھی اب حالات حالات کشیدہ مگر قابو میں ہے ایکشن فورس کیمپ کر رہی ہے

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.