محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق علی الصبح دو بجکر آٹھ منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ ردی کی ایک دکان میں لگی تھی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کو فوری طور موقع پر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت سے 100 افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے۔
دہلی میں گزشتہ دنوں آگ لگنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے 24 دسمبر کو دہلی کے نریلا صنعتی علاقے میں دو فیکٹریوں میں شدید آگ لگ گئی تھی اور اسے بجھانے کے دوران تین فائر فائٹر زخمی ہو گئے تھے۔
دہلی کے شمال مغربی ضلع کے کراڑی علاقے میں 23 دسمبر کو ایک کپڑا گودام میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت نو افراد کی دردناک موت ہو گئی تھی اور تین دیگر شدیدطور سے جھلس گئے تھے۔
اس سے بھی پہلے آٹھ دسمبر کو شمالی دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں چار منزلہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 60 دیگر افراد جھلس گئے تھے۔