ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (Association of Muslim Professionals (AMP تمام مسلم پیشہ ور افراد اور رضاکاروں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو اپنے علم، تجربہ اور مہارت کو معاشرہ کی مجموعی ترقی کے لئے موثر طور پر استمال میں لایا جائے۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز مسلمانوں کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذ پر مزید بااختیاربنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے ریاستی صدر ڈاکٹر زاہدہ خان نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ 'موجودہ معاشی بحران کے دور میں بیروزگاری آسمان کو چھو رہی ہے۔ ان حالات میں یہ جاب فیئر بیروزگاروں کے لیے ضرور مددگار ثابت ہوگا'۔
انھوں نے کہا کہ ' 150 سےا زیادہ کمپنیاں اس جاب فیئر میں ہزارہا ملازمت کی پیش کش کرے گی۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کے بنگلور کے شعبہ تعلقات عامہ (پی آر آو) افسر نذیر احمد نے بتایا کہ بنگلور کے الحسنات، ہینور بنڈے علاقہ میں جاب فیئر کا بتاریخ 30 نومبر 2019 کو صبح 10.30 بجے افتتاح ہوگا جو شام 5 بجے تک چلے گا'۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کرناٹک کے سیکرٹری محمد محسن آئی اے ایس مہمان خصوصی ہونگے اور پروگرام کا افتتاح کرینگے۔
یاد رہے ایسویشن آف مسلم پروفیشنلز ایک قومی سطح کی تنظیم ہے جو مسلم نوجوانوں میں مختلف مہارتوں کو ابھارنے کے لئے یا انہیں ہنر مند بنانے کے لیے تربیتی کارگاہ منعقد کرتی ہے۔
اس تنظیم کا ایجنڈا یہ بھی ہے کہ مسلم نوجوانوں میں ملازمت کرنے کے لئے درکار صلاحیتوں کو ابھارنے والے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے۔