آسام راج بھون اور اس کے اطراف کے علاقہ کو کوورونا وائرس کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
کامروپ میٹروپولیٹن ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر بسواجیت پیگو نے سرکل افسر، گوہاٹی ریونیو سرکل کو علاقے کو سیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'کنٹینمنٹ زون کی حد شمال میں ہوٹل بیلے ویو، جنوب میں بونکوور نگر، مشرق میں بورٹھاکور کلینک اور مغرب میں ایم جی روڈ تک شامل ہے'۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق آسام میں ریاست میں 9،673 کورونا وائرس کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دروان 3،310 ایکٹیو کیسیز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آزادی کے بعد بھی آسام کے دیہات پانی کے لیے بھوٹان پر منحصر
مرکزی وزارت صحت کے مطابق 6،349 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 14 افراد کی اموات ہوئی۔