ETV Bharat / bharat

آسام میں سیلاب سے 40 لوگوں کی موت - ہلاکتوں کی تعداد

آسام میں شدید بارش اور سیلاب نے کم از کم دو لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔وہیں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔آسام کے متعدد اضلاع میں قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آسام میں سیلاب سے 40 لوگوں کی موت
آسام میں سیلاب سے 40 لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 12:44 PM IST

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) کے عہدیداروں کے مطابق آسام کے بارپیٹا ضلع میں بدھ کے روز سیلاب سے ایک اور ہلاکت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

حالانکہ ریاست کے 11 اضلاع میں سیلاب کی موجودہ صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے لیکن ریاست کے دیگر 33 اضلاع میں تقریبا دو لاکھ افراد اب بھی متاثر ہیں۔

اے ایس ڈی ایم اے کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوروان سیلاب سے ریاست کے موری گاؤں، ٹینسکیا، دھبری، ناگاؤں، نلبری، برپیٹا، ڈھیماجی، ادلگری، گول پارہ اور ڈبروگڑھ میں کم از کم 25 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں، لیکن اب ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد اب بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔جبکہ 22 مئی کو زمین کھسکنے سے 24 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اے ایس ڈی ایم اے کے عہدیدار نے بتایا کہ سیواساگر، بونگئیگاؤں، ہوجائی، ادلگری، مجولی، مغربی کربی انگلونگ، درنگ، کوکراجھاڑ، ڈھربی، جورہٹ، ڈبروگڑھ، جنونی سلمارا، کامروپ ضلع میں سیلاب کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔وہیں ابھی بھی نلبری، برپیٹا، گول پارہ، موریگاؤں، ناگاؤں، گول گھاٹ، ڈھیماجی، لکھیمپور،چھرائیڈیو، بیسواناتھ، چرانگ اور ینسوکیہ سیلاب سے متاثر ہیں۔

عہدیدار کے مطابق سیلاب سے 348 گاؤں میں تقریبا دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے 26 ہزار 910 ہیکٹر سے زائد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔خواتین اور بچوں سمیت 1 ہزار 95 افراد اب بھی 35 امدادی کیمپوں میں پناہ گزیر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.