بھارت میں چل رہے معاشی مندی کے بعد ایک اور خبر چونکانے والی ہے۔ بھارتی معیشت کی شرح نمو میں ایک اور تیز ترین تنزلی کی پیش گوئی کی گئی۔
براعظم ایشیا کی معروف بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے مالی سال 2020-2019 میں بھارت کی شرح نمو کے تخمینے کو 6.5 فیصد کے مقابلے میں 5.1 فیصد بتایا ہے۔
بینک ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اگلے مالی برس 21-2020 میں معاشی شرح نمو کا تخمینے 7.2 فیصد سے گھٹ کر 6.5 فیصد ہوجائے گا۔
اے ڈی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی حصولی (کریڈٹ) کا بحران اور گھریلو اشیا کے طلب میں کمی کے نتیجے میں بھارت میں شرح نمو میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔
بھارت میں چل رہی معاشی مندی کے بعد یہ خبر اور تشویش میں مبتلا کرے گی۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گذشتہ ہفتے اپنی مانیٹری پالیسی کے اعلامیہ میں اپنے مالی برس 20-2019 کے آؤٹ لک کو 6.1 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کردیا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ جولائی تا ستمبر 2019 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوئی ہے اور متعدد اہم اشاریوں سے پتہ چلتا ہے کہ ملکی اور بیرونی طلب کی صورتحال کمزور ہورہی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (ایشین ڈیولپمنٹ بینک ۔ اے ڈی بی) کی رپورٹ کے اہم نکات:
- اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 20-2019 کے لیے بھارت کی قومی شرح نمو 5.1 فیصد ہی ہے۔
- اسی رپورٹ کے مطابق مالی برس 21-2020 میں بھارت کی نمو کا تخمینہ صرف 6.5 فیصد تک رہے گا۔
- اس تنزلی کے پیچھے قرض کا بحران اور گھریلو اشیا کی طلب میں کمی ہے۔
ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پس منظر:
ایشین ڈویلپمنٹ بینک، خطے کی ترقیاتی بینک ہے، جو 19 دسمبر 1966 کو قائم ہوی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا صدرمقام فلپائن میں کے شہر منڈیالونگ میں واقع اورتگاس سنٹر میں ہے۔
مزید پڑھیں : لیبر کوڈ ملازمین کی حفاظت اور سماجی تحفظ کا ضامن
ایشیاء میں معاشرتی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کمپنی دنیا بھر میں 31 فیلڈ دفاتر بھی ہیں۔
اے ڈی بی کا مقصد خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو برقرار رکھتے ہوئے خوشحال، جامع، لچکدار اور پائیدار ایشیاء کے تصور دینا ہے۔