ETV Bharat / bharat

اشونی چوبے نے کادمبنی گانگولی کی برسی پر سلام پیش کیا - خواتین کی تعلیم کے لئے کوشاں

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے ملک کی پہلی خاتون گریجویٹ و ڈاکٹر کادمبنی گانگولی کی برسی پر ہفتہ کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:45 PM IST

چوبے نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا، ''برٹش دور میں ملک میں گریجویشن کرنے والی پہلی بھارتی خاتون کادمبنی گانگولی جی کی برسی پر انہیں سلام۔ ان کی پیدائش آج ہی کے دن بھاگل پور میں ہوئی تھی۔ وہ پوری زندگی خواتین کی تعلیم کے لئے کوشاں رہیں۔ پہلی جنوب ایشیائی خواتین جنہوں نے یورپی میڈیسین میں تربیت لی تھی۔'

tweet
ٹویٹ

قابل ذکر ہے کہ بہار کے بھاگل پور میں 18 جولائی 1861 کو پیدا ہوئیں کادمبنی گانگولی نے 1883 میں کلکتہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد سنہ 1886 میں کلکتہ میڈیکل کالج سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی۔

بعدازاں وہ آگے کی پڑھائی کے لئے برطانیہ گئیں اور پھر ملک واپس لوٹ کر پریکٹس شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.