ETV Bharat / bharat

اتر پردیش حکومت اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے: اویسی

ہاتھرس اجتماعی جنسی تشدد کیس میں مبینہ طور پر پی ایف آئی کی سازش کا انکشاف ہونے کے بعد اویسی نے اتر پر دیش حکومت کی شدید نکتہ چینی کی۔

اتر پردیش حکومت اپنی ناکمیوں کو چھپا رہی ہے: اویسی

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:16 PM IST

اتر پردیش میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے متعلق ہونے والے مبینہ انکشافات پر مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کہا کہ حکومت سازشوں کی آڑ میں اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے۔

نجی نیوز چنل سے بات چیت کے دوران انہوں نے اتر پردیش حکومت کو شدید نشانہ بنایا اور کہا کہ ویب سائٹ تو عجیب وغریب ہے، اس کی بنیاد پر سازشیں کررہے ہیں۔ جہاں کہیں بھی حکومت سے گڑبڑی ہو تو وہاں سازش رچ دیا جائے، یہ ایک پرانی کہانی ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہاتھرس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ آپ نے اس لڑکی کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس سانحہ: ملزمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ

اسدالدین اویسی نے پوچھا کہ آپ (سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ) نے دلت خاندان کو ان کی لڑکی کی آخری رسوا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ آخری رسومات رات کو ادا کی گئیں۔ کیا یہ بھی ایک بین الاقوامی سازش ہے؟ کتنی دیر تک آپ اپنی ناکامیوں کو ایسی چیزوں میں چھپاتے رہیں گے۔ بہار کے انتخابات میں ہر مسئلہ گونج اٹھے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ہاتھرس کی آڑ میں فسادات کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کا نام سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں متھورا سے پولیس نے چار پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے متنازعہ لیٹریچر بھی برآمد کیے جانے کا پولیس نے دعوی کیا ہے۔

اتر پردیش کے امن کو خراب کرنے کی سازش میں پی ایف آئی کا نام منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے اس کے اہم جریدہ ایڈیٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ایڈیٹر شاہین باغ کے پی ایف آئی آفس میں طبور سیکریٹری ہے، پولیس اسے ریمانڈ پر لینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تفتیش کے بعد تفتیش آگے بڑھایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.