ETV Bharat / bharat

سماجی ایشوز پر بے باک رائے رکھنے والے'بگ باس' الوداع

سماجی مدعوں پر اپنی بے باک تبصرے کے لیے مشہور سوامی اگنی ویش سال 1977 میں ہریانہ اسمبلی میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور ہریانہ حکومت میں وزیر بھی رہے۔ 1981 میں انہوں نے 'بندھوا مکتی مورچہ' کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔

Arya Samaj leader Swami Agnivesh dies at 80
آریہ سماج کے رہنما سوامی اگنی ویش کا 80 سال کی عمر میں انتقال
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 9:45 PM IST

Updated : Sep 11, 2020, 10:25 PM IST

معروف سماجی کارکن اور آریہ سماج کے رہنما سوامی اگنی ویش کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے ایک ہسپتال میں جمعہ کے روز آخری سانس لی۔ سوامی اگنی ویش کو پیر کے روز نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بائلری سائنسز (ILBS) میں داخل کیا گیا تھا۔ آئی ایل بی ایس نے سوامی اگنی ویش کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ، 'سوامی اگنی ویش کو جمعہ کی شام 6 بجے دل دورہ پڑا'۔

ہریانہ کے وزیر تعلیم بھی رہے ہیں

21 ستمبر 1939 کو پیدا ہوئے سوامی اگنی ویش سماجی معاملات پر واضح الفاظ میں تبصرے کے لیے جانے جاتے تھے۔ 1970 میں آریہ سبھا کے نام سے ایک سیاسی جماعت تشکیل دی تھی۔ 1977 میں ، وہ ہریانہ قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے منتخب ہوئے اور انہوں نے ہریانہ حکومت میں وزیر تعلیم کے طور پر بھی خدمات انجام دیے۔ 1981 میں انہوں نے 'بندھوا مکتی مورچہ' کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔

انا ہزارے کی تحریک سے 'بگ باس' کے گھر تک کا سفر

سوامی اگنی ویش نے 2011 میں انا ہزارے کی زیر قیادت انسداد بدعنوانی تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔ تاہم بعد میں وہ اختلافات کے سبب تحریک سے دستبردار ہوگئے۔ سوامی اگنیویش نے رئیلٹی شو 'بگ باس' میں بھی حصہ لیا۔ وہ 8 سے 11 نومبر تک تین دن بگ باس کے گھر میں بھی رہے۔

Last Updated : Sep 11, 2020, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.