ETV Bharat / bharat

اروناچل میں کورونا کے سب سے زیادہ 91 نئے معاملے

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 7:31 PM IST

اروناچل پردیش میں بدھ کو کورونا کے سب سے زیادہ 91 معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 949 ہوگئی ہے۔ان میں سے 632 سرگرم معاملے ہیں وہیں تین لوگوں کی موت ہوچکی ہےجبکہ 314 مریضوں کوصحتیاب ہونےکے بعداسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اروناچل میں کورونا کے سب سے زیادہ 91 نئے معاملے
اروناچل میں کورونا کے سب سے زیادہ 91 نئے معاملے

اسٹیٹ ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروس (ڈی ایچ ایس) نے ایک بلیٹن جاری کرکے بتایا ہے کہ کورونا کے 91 نئے معاملوں میں ایٹانگر کیپیٹل کمپلکس سے 31، ایسٹ سیانگ سے پندرہ، تیراپ سے تیرہ، ویسٹ سیانگ سے دس، نامسائی سے سات، لونگڈنگ، دبانگ وادی، پاپم پارے سے تین، سیانگ اور ویسٹ کامینگ سے دو۔دو اور کاملے اور لوئر سیانگ سے ایک۔ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ ایسٹ سیانگ کے پندرہ متاثروں میں باہر سے آئے ہیں۔ جن کےانفیکشن کی شناخت کورنٹائن مراکز میں ہوئی ہے وہیں دو ضروری خدمات کی فراہمی میں لگے گاڑی ڈرائیوراور ایک صحت سے متعلق اہلکار ہیں۔
بلیٹن میں کہاگیا ہےکہ ترپ، ویسٹ سیانگ، پاپم پارے، سیانگ، لوئر سیانگ اور کاملے میں سامنے آئے سبھی معاملے باہرسے واپس آئے لوگوں کے ہیں اور ان کی شناخت کورنٹائن مرکز میں ہوئی ہے۔
ایٹانگر کیپیٹل کمپلکس کے سبھی اکتیس معاملے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ اروناچل پردیش سے سامنے آئے اکیانوے معاملوں میں پچاسی بغیرکسی علامت والے ہیں جبکہ چھ میں علامت دیکھے گئے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق بدھ کی رات گیارہ مریضوں کوصحتیاب ہونے کے بعداسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.