ETV Bharat / bharat

ارنب کی گرفتاری نے ایمرجنسی کی یاد تازہ کردی: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایمرجنسی کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 2:15 PM IST

ممبئی میں آج پولیس کے ذریعہ ارنب کی گرفتاری کے بعد مرکزی حکومت کے مختلف وزرا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے ٹویٹ کر کے اس کی مذمت کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ 'کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے ایک بار پھر جمہوریت کو شرمسار کیا ہے۔ ریپبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی کے خلاف ریاستی طاقت کا غلط استعمال انفرادی آزادی اور جمہوریت کے چوتھے ستون پر حملہ ہے، یہ ہمیں ایمرجنسی کی یاد دلاتا ہے۔ آزاد پریس پر حملے کی مخالفت کی جانی چاہئے اور کی جائے گی'۔

واضح رہے کہ ارنب گوسوامی کو آج صبح پولیس نے ممبئی میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ رپورٹوں کے مطابق ارنب کو ایک دو برس پرانے معاملے میں خودکشی کرنے کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.