ETV Bharat / bharat

فوجی کی اہلیہ اور ساس کا قتل - تملناڈو میں قتل کی واردات

تنہا سات ماہ کی بچی کے مسلسل رونے سے پڑوسیوں کو شبہ ہوا۔

فوجی کی اہلیہ اورساس کا قتل
فوجی کی اہلیہ اورساس کا قتل
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 5:20 PM IST

تملناڈو کے سیوا گنگا ضلع میں فوجی کی اہلیہ اور ساس کو قتل کرنے کی افسوسناک واردات پیش آئی۔

منگل کے روز کچھ گھنٹوں کے دوران، ایک وحشیانہ واقعے میں، مدورائی کے قریب سیوا گنگا ضلع میں مادی فائدہ کے ایک مشتبہ معاملے میں، برسرخدمت فوجی کی اہلیہ اور ساس ہلاک ہوگئیں۔

فوجی کی اہلیہ اورساس کا قتل

مہلوکین کی شناخت سنیہا (30) اور ان کی والدہ راجکماری (60) کے طور پر کی گئی،جو سیوا گنگا کے قریب کلائیرکوئل کے گاؤں مدوکورانی میں رہائش پذیر تھیں۔

سنیہا کی تنہا سات ماہ کی بچی کے مسلسل رونے سے پڑوسیوں کو شبہ ہوا۔یہ واقعہ منظرعام پر اس وقت آیا جب سنیہا کے سسر سنتیاگو اپنے فام سے رات گھر لوٹے۔سنتیاگو نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اور بعد میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے اور انہوں نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے پیٹا ہے۔ملزمین سونے کے قیمتی سامان اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

سنیہا کے شوہر اسٹیفن لداخ میں تعینات ہیں اور انہیں اس گھر میں ہونے والے واقعات سے مطلع کیا گیا۔

رامانا پورم پولیس کے ایس پی ورون کمار، جو سیواگنگا ضلع کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے ہیں، نے یہاں کا دورہ کیا اور موقع واردات کی تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش: فارما کمپنی میں آتشزدگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.