پیشگی احکامات تک مکمل طور پر سیل جاری رہے گی۔ مذکورہ مدت میں ، مذکورہ گاؤں پھلڈا بنگر تحصیل جیور ضلع گوتم بود نگر کے متاثرہ علاقے میں رہنے والے تمام افراد اپنے اپنے رہائشی احاطے میں رہائش پذیر ہوں گے۔
مذکورہ نوٹیفکیشن کے باب 15 (پندرہ) میں دی گئی آرڈر کی خلاف ورزی کو تعزیرات ہند (1860 کا ایکٹ نمبر 45) کی دفعہ 188 کے تحت قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں چوتھے مرحلے کا لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم بعض ریاستوں میں احتیاط کے ساتھ نرمی بھی دی جارہی ہے جبکہ چند ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔