نائجیریا کی سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف گذشتہ چھ ہفتوں میں چلائی گئی مہم میں اب تک 343 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
سکیورٹی ہیڈ کوارٹر کے مطابق 18 مارچ سے 5 مئی کے درمیان کی گئی فضائی کارروائیوں کے دوران بوکو حرام کے بڑے عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ 'ان کارروائیوں کے دوران کئی عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں اور اس دو روان دہشت گردوں کے کئی بڑے ٹھکانوں اور نیٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور بوکو حرام کے ساتھ وابستہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے'۔
عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کے دوران کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہو گئے ۔