ETV Bharat / bharat

سولہ کروڑ ماسکز خریدنے کے احکام - آندھراپردیش میں 199 تبلیغ افراد کے کرونا کیس

حکومت آندھراپردیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 16 کروڑ ماسک کی خریداری کا حکم دیا ہے۔ جس کا مقصد ریاست کے ہر باشندے کو ماسک فراہم کرنا ہے۔

سولہ کروڑ ماسکز خریدنے کے احکام
سولہ کروڑ ماسکز خریدنے کے احکام
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 10:58 PM IST

حکومت آندھراپردیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 16 کروڑ ماسک کی خریداری کا حکم دیا ہے۔ جس کا مقصد ریاست کے ہر باشندے کو ماسک فراہم کرنا ہے۔

آندھرا پردیش حکومت نے اتوار کے روز کورونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کے لئے ہر باشندے کو حفاظتی ماسک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں 16 کروڑ ماسک کی خریداری کا حکم دیا ہے۔

آج منعقد ہوئے کورونا وائرس جائزہ اجلاس ، جس کی صدارت وزیر اعلی وائی ایس۔ جگن موہن ریڈی نے کی ، عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں تیسرے گھریلو سروے کے بعد32349 افراد کو ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا۔

ہفتے تک، 1.47 کروڑ گھروں میں سے 1.43 کروڑ سروے ہوچکے ہیں۔ صحت کے عہدیداروں نے سروے کے دوران9107 افراد کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

اتوار تک ، ریاست میں کوویڈ- 19 کے 417 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں سے 13 افراد بیرون ملک جاکر آئے ہیں۔

اور 12 لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں۔ 199 کیسز ان لوگوں کے ہیں جو15 سے 17مارچ تبلیغی جماعت دہلی کے مرکز میں شریک تھے اور 161 لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں۔

جائزہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چیف سکریٹری نیلم ساہنی ، ڈی جی پی گوتم سوانگ اور خصوصی چیف سکریٹری (صحت) جواہر ریڈی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.