وزیر اعلی جگن نے وزارت خواتین و اطفال بہبود کو اس مقصد کے لئے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ آنگن واڑی مراکز کو پری پرائمری اسکولوں کی طرح لائیں۔
انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی طرح آنگن واڑی مراکز کو بھی جدید سہولتوں کے ساتھ تیار کیا جانا چاہئے۔ دیگر سہولتوں میں فرنیچر، پنکھے، ٹیوب لائٹس، فرج یا پینے کا صاف پانی، بیت الخلا، پینٹ، بلیک بورڈ اور ایک لانڈری کمرہ شامل ہے۔
انھوں نےآنگن واڑی ورکز کو اس مقصد کے لئے وزارت تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔
آندھراپردیش میں جگن موہن ریڈی کی حکومت تشکیل پانے کے بعد تعلیمی شعبے میں کئی اصلاحات کئے گئے، جس میں سرکاری اسکولوں کا ذریعہ تعلیم انگریزی کیا گیا، منا بڈی اور ناڈو نیڈو اسکیمز متعارف کی گئیں جس سے تعلیمی شعبے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایک پہل اور کی گئی ہے جہاں ناڈو نیڈو اسکیم کے تحت آنگن واڑی ورکرز کی ترقی کا منصوبہ ہے۔