ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کے کپڑے والے بیان پر انوراگ کشیپ کا طنز - سماجی مسائل پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار

بالی وڈ کے ممتاز ہدایت کار و سنجیدہ اداکار انوراگ کشپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کپڑے والے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا ' دہشت گردی کا رنگ خاکی ہے'؟

anurag kashyap tweet on pm modi clothes statement says khaki is color of terrorism
وزیر اعظم کے کپڑے والے بیان پر انوراگ کشیپ کا طنز
author img

By

Published : Dec 27, 2019, 11:21 PM IST

خیال رہے کہ 15 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوران دمکا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے تعلق سے کہا تھا کہ تشدد پھیلانے والوں کی کپڑوں سے ہی پہچان ہوجاتی ہے اور آگزنی کرنے والے کون ہیں یہ سمجھا جا سکتا ہے۔'

وزیر اعظم کے کپڑے والے بیان پر انوراگ کشیپ کا طنز

اس موقعے پر وزیراعظم نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ' پورا ملک دیکھ رہا ہے اور انہیں یہ یقین ہو رہا ہے کہ بی جے پی نے یہ قانون بنا کر ملک کو بھی بچالیا'۔

جس پر اپوزیشن سمیت ملک کے دانشوار طبقے نے وزیراعظم مودی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا'۔

اس سلسلے میں بالی وڈ کے ہدایت کار انوراگ کشیپ نے وزیر اعظم کے بیان پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ' وزیر اعظم صحیح کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو اس کے کپڑوں سے پہچانا جا سکتا ہے، دہشت گرد کا رنگ خاکی ہے'۔

انہوں نے مزید ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ' اگر پولیس اپنے لباس میں غنڈہ گردی نہیں کر رہی ہے اور صرف تشدد پھیلانے والوں کو روک رہی ہے تو پھر پریس والوں کو جائے واردات سے کیوں بھگایا جارہا ہے، یا صحافیوں کو روکنا یا ان کی گرفتاریاں کیوں کی جاری ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ پولیس خود دہشت گردی اور افراتفری پھیلا رہی ہے، سرکار کی شاہ اور ان کے حکم پر'۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ بالی وڈ کے ان ستاروں میں سے ہیں جو سماجی مسائل پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹرول کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.