ETV Bharat / bharat

'گاندھی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت'

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ 'فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے گاندھی جی کے نظریات اختیار کرنا بےحد ضروری ہے۔'

گاندھی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 11:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:04 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے دہلی فسادات 2020 پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'فرقہ وارانہ ہم آہنگی بحال کرنے کے لیے بابائے قوم گاندھی جی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔'

مسٹر گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دُجارِّک نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مسٹر گوٹیرس نے دہلی میں مظاہروں کے دوران ہونے و الے فسادات میں عوام کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا'۔

انہوں نے 'عوام سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے اور تشدد سے دور رہنے کی اپیل کی ہے'۔

گاندھی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت
گاندھی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت

مسٹر دُجارّک نے کہا کہ 'اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھارت کی پوزیشن پر نظر بنائے ہوئے ہیں، اور دہلی میں گذشتہ چند دنوں میں بہت سے افراد کے مارے جانے کی رپورٹ سے بہت دکھی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنی کی زندگی میں گاندھی جی کی تعلیمات سے بہت متاثر رہے ہیں اور موجودہ وقت میں گاندھی جی کے نظریات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور یہ معاشرے میں مصالحت برقرار رکھنے کا ماحول پیدا کرنے کے لیےضروری بھی ہے'۔

خیال رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)کے سلسلے میں 24 فروری کو مشتعل فسادات میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 250 سے زائد کے خمی ہونے خبر ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.