ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت کسان مخالف بلز واپس لے'

"آپ نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے، اگر کسان سڑک پر آجائے تو بہت بڑا نقصان ہونے والا ہے۔ آپ ان بلز کو فوری واپس لیں، وقت ضائع نہ کریں اور کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت دیں"۔

مودی حکومت کسان مخالف قانون واپس لے: راہل گاندھی

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:39 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے خلاف کسانوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے مودی حکومت سے کسانوں کو غلامی کی زنجیر میں جکڑنے والے زرعی بلز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی کے ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ "ملک کے کسانوں پر حملہ تیزی سے جاری ہے، سب سے پہلے تو نوٹ بندی، پھر جی ایس ٹی اور پھر کورونا وائرس کے وقت ان کو ایک روپیہ کی بھی مدد نہیں دی گئی۔ کسانوں کو مارنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور انہيں کارپوریٹز کا غلام بنایا جارہا ہے"۔

انہوں نے کسانوں سے کہا کہ "اب یہ تینوں خوفناک بلز، آپ کو ختم کرنے کے لیے لائے گئے ہيں۔ یہ آپ کے پیر پر کلہاڑی مارنے کے قوانین ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان بلز کو روکیں گے، ساتھ مل کر ہم انہيں روکیں گے"۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے۔ اگر کسان سڑک پر آجائے تو بہت بڑا نقصان ہونے والا ہے۔ آپ ان بلز کو فوری واپس لیں، وقت ضائع نہ کریں اور کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت دیں"۔

اس سے قبل، انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ "کسانوں کے مطالبات جائز ہیں،مودی جی، قوم کی آواز سنیے، جئے کسان ، جئے ہندوستان"۔

یہ بھی پڑھیں:'وزیراعظم نے سارا پیسہ اپنی شبیہ کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.