ETV Bharat / bharat

آج پھر بھارت ۔ چین کے درمیان مذاکرات - national security advisor ajit doval

اطلاعات کے مطابق بھارت اور چین کے مابین سرحدی امور پر ڈبلیو ایم سی سی ورچوئل میٹنگ آج پھر ہوگی۔

another round of india-china border talks to be held today
آج پھر بھارت ۔ چین کے درمیان مذاکرات
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 10:03 AM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے مابین سرحدی امور کے بارے میں مشاورت اور رابطہ کاری کے لئے ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کی آج پھر ورچوئل میٹنگ ہوگی۔

بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق 'بھارت اور چین کی فوجیوں کے مابین پیٹرولنگ پوائنٹ 15 سے متعلق پہلے ہی بات چیت ہوچکی ہے۔ جس کے بعد چینی فوج تقریبا دو کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی'۔

another round of india-china border talks to be held today
آج پھر بھارت ۔ چین کے درمیان مذاکرات

ذرائع کے مطابق آج کی ورچوئل میٹنگ میں بھارت اور چین مل کر اس بات پر اتفاق کریں گے کہ امن و امان کی مکمل بحالی ضروری ہے۔ اس دوران بھارت اور چین سرحد لائن آف ایکچوول کنٹرول (ایل اے سی) پر بھی بات ہوگی۔

بتادیں کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چین کے کونسلر اور وزیر برائے امور خارجہ وانگ یی نے گزشتہ اتوار کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔

انہوں نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ فریقین ایل اے سی کا سختی سے احترام کریں۔

آرمی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج احتیاط کے ساتھ صورتحال پر مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.