انڈونیشیا میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1240 لوگ متاثر پہوئے ہیں جبکہ اس سے 63 لوگوں کی موت ہوگئی۔
وزارت صحت کے ترجمان اچمڈ یوریانتو نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے معاملوں کو شامل کرکے متاثرین اور اموات کی مجموعی تعداد بالترتیب 51427 اور 2683 ہوگئی۔
مسٹر یوریانتو نے کہا کہ جکارتہ ، وسطی جاوا ، مشرقی جاوا ، بالی اور جنوبی سولاویسی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ جامبی ، ریائو آئس لینڈ ، بانگکا بیلی تونگ ، لمپونگ ، مغربی کالیمنتٹن ، گورونٹلو اورپاپوا میں کوئی معاملہ درج نہیں ہوا۔