ETV Bharat / bharat

چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

author img

By

Published : Aug 26, 2019, 8:12 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:10 AM IST

الیکشن کمیشن نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، تری پورہ اور اتر پردیش کی چار خالی اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات 23 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان

الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ اعلان کیا۔ چھتیس گڑھ کی دنتے واڑہ سیٹ، کیرالہ کی پالا، تریپورہ کی بادھارگھاٹ اور اترپردیش کی ہمیر پور سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
اترپردیش کی ہمیر پور سیت پر رکن اسمبلی اشوک چندیل کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ضمنی انتخاب کرایا جارہا ہے جبکہ دنتے واڑہ، بادھار گھاٹ اور پالا میں رکن اسمبلی کے انتقال کے سبب ضمنی انتخاب کرایا جارہا ہے۔
ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 28 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ چار ستمبر ہے، جبکہ پانچ ستمبر کو اس کی جانچ پڑتال ہوگی اور سات ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 27 ستمبر کو ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:10 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.