ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان - سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ’سی بی ایس ای‘ کے دسویں اور بارہویں بورڈ کے بچے ہوئے پیپرز کے لیے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان آج کردیا گیا ۔

Union Minister for Human Resources and Development Ramesh Pokhriyal Nishank
انسانی وسائل وترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک
author img

By

Published : May 8, 2020, 8:20 PM IST

انسانی وسائل وترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ٹویٹر پر بتایا کہ "طویل عرصہ سے سی بی ایس ای کے 10 ویں اور 12 ویں کے باقی پیپرز کے امتحانات کی تاریخوں کا انتظار تھا، آج ان امتحانات کی تاریخ 1.07.2020 سے 15.07.2020 کے درمیان یقینی کر دی گئی ہے۔ میں اس امتحان میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دہلی میں فسادات کی وجہ سے شمالی علاقے میں دسویں اور بارہویں بورڈ کے کچھ پیپرز ممکن نہیں ہوسکے تھے۔

اس کے بعد لاک ڈاؤن کے سبب یہ پیپرز نہیں کرائے جا سکے۔ ملک کے باقی حصوں میں بھی بارہویں کے کچھ پیپرز لاك ڈاون کی وجہ سے نہیں ہو پائے تھے، اب دسویں اور بارہویں کے باقی پیپرز یکم سے 15 جولائی کے درمیان ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.