ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: جی ایم آر کمپنی کے ساتھ بھوگاپورم ایئرپورٹ معاہدے پر دستخط

آندھراپردیش میں واقع وشاکھاپٹنم کے قریب بھوگاپورم میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں مشہور جی ایم آر کمپنی اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔ جی ایم آر گروپ نے کئی ہائی پروفائل پروجیکٹس تیار کیے ہیں۔ جن میں حیدرآباد اور دہلی ہوائی اڈے شامل ہیں۔

andhra pradesh govt signs bhogapuram airport deal with gmr
آندھراپردیش: جی ایم آر کمپنی کے ساتھ بھوگاپورم ایئرپورٹ معاہدے پر دستخط
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 12:33 PM IST

آندھراپردیش کے بھوگاپورم میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت اور جی ایم آر گروپ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن کی موجودگی میں سی ایم کیمپ آفس میں طئے پایا۔ اس تقریب میں دونوں اطراف کے نمائندوں یعنی حکومتی وزرا اور کمپنی کے ذمہ دار موجود تھے۔

اس ہوائی اڈے کے منصوبے پر وشاکھاپٹنم کے قریب بھوگپورم میں عمل آواری ہوگی۔ اسے آندھراپردیش کے شمالی حصے میں ایک اہم گیٹ وے کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔

معاہدہ کی تقریب میں خصوصی چیف سکریٹری کاری کالاون نے ریاستی حکومت کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ وہیں جی ایم آر چیئرمین جی بی ایس راجو نے جی ایم آر ائیرپورٹ لمیٹڈ (جی اے ایل) کی جانب سے دستخط کیے۔

بھوگاپورم ہوائی اڈے کے منصوبے کو ریاستی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔

بتایا جارہے ہے کہ 2،700 ایکڑ فراہم کرنے کے اصل منصوبے کے برعکس ڈویلپر کو اب 2،200 ایکڑ رقبہ ملے گا۔ ریاستی حکومت باقی 500 ایکڑ رقبے کو خود سے تیار کرائے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'وشاکھاپٹنم اور ہوائی اڈے کے درمیان رابطے کو فروغ دیا جائے گا اور ہوائی اڈے سے شہر تک میٹرو ٹرین لائن بچھانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے'۔

بتادیں کہ جی ایم آر گروپ نے کئی ہائی پروفائل پروجیکٹس تیار کیے ہیں۔ جن میں حیدرآباد اور دہلی ہوائی اڈے شامل ہیں۔

جی ایم آر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ 'ایئرپورٹ کو وزیر اعلی کی توقعات کے مطابق تاریخی منصوبے کے طور پر تیار کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم اس منصوبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات لیں گے اور کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا'۔

اس موقع پر وزیر صنعت صنعت میکاپتی گوتم ریڈی اور اے پی آئی سی کے چیئر پرسن آر کے راجو بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.