ETV Bharat / bharat

دارالحکومت معاملہ: جوں کا توں موقف برقرار - آندھراپردیش دارلحکومت معاملہ

عدالت نے مختلف فریقوں کی جانب سے آندھراپردیش دارالحکومت کو غیر مرکوز کرنے کے لیے داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کی۔

دارالحکومت معاملہ: جوں کا توں موقف برقرار

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:01 PM IST

Updated : Aug 4, 2020, 8:20 PM IST

آندھراپردیش ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ ریاست کے دارالحکومت کو غیر مرکوز کرنے اور کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (سی آرڈی اے)کی منسوخی کے بلز پر جوں کاتوں موقف رکھاجائے۔

عدالت نے مختلف فریقوں کی جانب سے ریاستی دارالحکومت کو غیر مرکوز کرنے کے لئے داخل کردہ عرضیوں کی سماعت کی۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے بنچ سے خواہش کی کہ جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لئے دس دن کی مہلت دی جائے۔اس پر رضامندی کااظہار کرتے ہوئے عدالت نے دس دن کی مہلت دے دی اور اس عرصہ کے دوران جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت14اگست تک ملتوی کردی۔

گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے تین دارلحکومتوں کی منظوری اور سی آرڈی اے کی منسوخی کے بلز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں گزٹ بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جگن حکومت نے آندھراپردیش میں تین شہروں کو دارلحکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے مطابق اس سے ریاست کی مجموعی ترقی ہوگی۔ جبکہ اپوزیشن تلگودیشم اور کسانوں کا ایک طبقہ اس فیصلے کی مخالفت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امراوتی میں کسانوں کا زبردست احتجاج

Last Updated : Aug 4, 2020, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.