ہائی کورٹ نےوشاکھا پٹنم کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر سدھاکرکو ڈسچارج ہونے اجازت دی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہسپتال سپرڈنٹ سے کہکر مذکورہ ڈاکٹر کبھی بھی گھرجاسکتےہیں۔
سدھاکر کی والدہ کی طرف سے دائر کردہ ہیبیس کارپس، عرضی پر عدالت نے یہ احکام دئے ہیں۔ اور ساتھ میں ڈاکٹر سدھاکر کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف سی بی آئی نے مختلف دفعات کے تحت کیسز درج کیے ہیں۔ ان پر حکمرانوں کے خلاف لعنت بھیجنے اور ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مجرم ٹہرانے کے علاوہ شور وغل کرنے اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا الزام لگا ہے۔