آندھراپردیش حکومت نے پانچ ستمبر سے اسکولز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ اس تاریخ کی بنیاد پر لیا جائے گا جب متعینہ تاریخ قریب آئے گی۔
وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تعلیم سے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔
وزیر تعلیم ایڈیمولاپو سریش نے کہا کہ 'اسکولز کے دوبارہ کھلنے تک طلبا کو مڈ ڈے میل کے بدلے خشک راشن ان کے گھروں پر فراہم کیا جائے گا'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'اگلے تعلیمی برس سے پری پرائمری ایجوکیشن (ایل کے جی اور یوکے جی) کو سرکاری اسکولز میں متعارف کرایا جائے گا اور جونیئر گورنمنٹ کالجز میں ای پی ای ایم سی ای ٹی، جے ای ای اور آئی آئی آئی ٹی جیسے مسابقتی امتحانات کے لئے کوچنگ فراہم کی جائے گی۔
آندھرا میں فراہم کردہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی سطح پر ایک جوائنٹ ڈائریکٹر عہدہ بھی تشکیل دیا جائے گا۔
- مزید پڑھیں: گاندھی جی کی لاٹھی بھارت کی کس لائبریری میں ہے؟
سریش نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'وزیراعلیٰ نے سرکاری اسکولز اور جگننا گورمودہ (مڈ ڈے میل) اسکیم میں انگریزی میڈیم کے مناسب نفاذ کے لئے دو ریاستی سطح کے ڈائریکٹر رینج پوسٹز بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہر منڈل میں گورنمنٹ جونیئر کالج قائم کرنے کا حکم بھی دیا ہے'۔