بچے کی پیدائش ٹاٹا ٹرسٹ کی سرپرستی میں چلنے والے میڈیکل سینٹر میں ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا ٹرسٹ نےوجے واڑا کے رکن پارلیمان کیسنینی سرینیواس کے کہنے پر وجے واڑا علاقے کے 265 گاؤں میں 'سُوستھ پریوار' اسکیم کے تحت مُفت طبی سہولیات تقسیم کرنے کا م شروع کیا ہے۔
نوزائید کی ماں پُشپا لتا کو سوستھ پریوار اسکیم کے تحت مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھی۔
گھر والوں کے مطابق ٹاٹا ٹرسٹ کے مالک رتن ٹاٹا کو نذرانہ پیش کرنے کے طور پر بچے کا نام اُن کے نام پہ رکھا گیا۔