ETV Bharat / bharat

'انڈومان نکوبار اسٹارٹ اپس کا بڑا مرکز ہوگا' - بی جے پی

وزیراعظم نریندر مودی نے انڈومان نکوبار جزائر کو ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے نظریہ سے اہم قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ ان کی حکومت جزائر گروپ میں کنیکٹویٹی، ڈھانچہ جاتی ترقی، تعلیم اور علاج کے شعبہ میں خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے یہ ماحولیات، سیاحت، بلیو اکنامی اور اسٹارٹ اپس کا بڑا مرکز بن سکے۔

Andaman and Nicobar going to be maritime and startup hub: Modi
انڈومان نکوبار بلیو اکنامی بنے گا، اسٹارٹ اپس کا بڑا مرکز: مودی
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:25 PM IST

نریندر مودی نے آج اتوار کو انڈومان نکوبار جزائر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے ساتھ میڈیا کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت میں یہاں پر ترقی کے روڈ میپ کے بارے میں بات کی۔اس دوران انہوں نے کارکنوں کی باتیں سنیں اور کورونا سے جنگ میں اور جزائر کی ترقی میں ان کے تعاون کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری ہو یا تجارت و کاروبار ہرمسئلہ سے نپٹنے کے لئے ہم مصروف عمل ہیں۔ ہمارے سائنسداں کوشش کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم ہر گھر اور ہر کنبہ سے تعلق قائم رکھیں۔ خدمت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہے، آگے بڑھنا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہمیں سب کے کام آنا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ انڈومان نکوبار ملک کی آزادی کی تحریک کو دھار دینے والی، ویر ساورکر اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے آزادی کے عظیم مجاہدین کی زمین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں انڈومان نکوبار گیا تھا تو سیلولر جیل کے بھی درشن کئے تھے۔ مجھے پورٹ بلیئر کے جنوبی حصہ پر ترنگا لہرانے کی بھی خوش نصیبی حاصل ہوئی تھی۔ اس دوران انڈومان نکوار کے مکمل اور متوازن ترقی سے منسلک کئی پروجیکٹوں کو منظوری بھی دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جزیرہ سے دوسرے جزیرہ تک ایئر کنیکٹیویٹی میں بہتر ی کرتے ہوئے ملک کے باقی حصوں سے جزائر کو ایئرویز سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ پورٹ بلیئر ہوائی اڈہ کی بڑے پیمانہ پر توسیع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈومان نکوبار کو اب باہری دنیا سے ڈیجیٹل رابطہ میں کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔

مودی نے کہاکہ انڈومان نکوبار نے ملک کی آزادی کی تحریک کو طاقت دی ہے۔خودانحصار ہندستان اور نئے ہندستان کے دفاع۔ سلامتی اور خوشحالی کے لئے انڈومان نکوبار کا وسیع کردار ہے۔ اسی کو سمجھتے ہوئے 2017میں ہی جزائر ڈیولپمنٹ ٹریبونل قائم کیا گیا تھا۔ بلو اکنامی اور کاروبار کے لحاظ سے انڈومان نکوبار کافی اہم ہے۔ یہ چنئی، کولکتہ اور بنگلہ دیش کی منگلا بندر گاہ سمیت کئی اہم بندرگاہوں سے اہم دوری پر واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے نوجوانوں کے لئے کئی اعلی تعلیمی ادارے بنائے گئے ہیں۔ ان میں انکول کالج، میڈیکل کالج اور لا کالج شامل ہیں۔ جزائر میں زندگی آسان بنانے اور وہاں خوشحالی لانے کے لئے جو بھی ضروری کام ہیں، وہ تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہاکہ ملک کے باقی حصوں کے ساتھ یہاں سے رابطہ بڑھایا جارہا ہے۔ ان خدمات کو مزید بہتر کرنے کا کام جاری ہے اور 300کلومیٹر کی قومی شاہراہ پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔ اس سے یہاں کے کئی حصوں میں نہ صرف پہنچ آسان ہوگی بلکہ یہاں تعلیم اور علاج وغیرہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی مضبوط ہوگا۔ماحولیات اور صفائی ستھرائی پر بولتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سنگل یوز والی پلاسٹک کے خاتمہ کی مہم سے لوگوں کو جوڑنا ضروری ہے۔ صفائی ستھرائی سب سے بڑی طاقت ہے۔ یہاں کے تمام جزائر پر صفائی ستھرائی کے موضوع پر بہت چوکس رہنا ہوگا۔اس سے سیاحت کا شعبہ بڑھے گا۔ سمندر ساحل کو صاف رکھنا ہے یہ ماحولیا ت اور سیاحت دونوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ انڈومان نکوبار جلد اسٹارٹ اپس کا مرکز بن کر سامنے آئے گا۔

اس موقع پر بی جے پی کے صدر نڈا نے وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں پارٹی کے کروڑوں کارکنوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس ورچول میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈومان نکوبار کے تمام 406 بوتھز پر پارٹی کارکن خودانحصار بھارت کا پیغام پہنچائیں گے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے انڈومان نکوبار کی ترقی کے لیے کئے جارہے کاموں کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

وزیراعظم پیر کو چنئی او ر انڈومان نکوبار جزائر کے ہیڈکوارٹر پورٹ بلیئر کو جوڑنے والے سب مرین آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے اور اسے ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح انڈومان نکوبار جزائر کو بھی تیز اور قابل اعتماد موبائل اور لینڈلائن ٹیلی کوم خدمات مل سکیں گی اور ترقی کو ایک نئی رفتار ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.