ETV Bharat / bharat

'رمضان میں سماجی دوری اور صفائی رکھیں'

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 3:52 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے ماہ صیام میں سماجی دوری، اور ماحولیاتی صفائی پر عمل کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی۔

'رمضان میں سماجی دوری اور صفائی رکھیں'
'رمضان میں سماجی دوری اور صفائی رکھیں'

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سبھی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کووڈ-19 کو مزید پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کی جان بچانے کے مقصد سے رمضان کے مبارک مہینے میں سماجی دوری بنانے اور ماحولیاتی صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ یہ پوری انسانیت کے لیے امتحان کا وقت ہے اور ہر شخص کو مذہب ذات اور علاقائی امتیاز سے اوپر اٹھ کر لوگوں کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نفس پر قابو، اللہ کے احکام پرعمل اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کے رمضان المبارک کے پیغام کی تکمیل ہم اس رمضان میں بھی سماجی دوری بنائے رکھ کر اور مستحقین کی مدد کرکے بہتر طور سے کر سکتے ہیں۔

ملک گیر تالا بندی کے دوران مسجدوں کو جانے کے بجائے گھروں میں نماز کی ادائیگی درحقیقت انسانی زندگی بچانے جیسا کام ہے اور اللہ بھی اس عبادت کو انشاءاللہ ضرور قبول کرے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال رمضان میں بڑھ چڑھ کر سماج کے سبھی طبقات کے مستحقین کی مدد کریں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.