ETV Bharat / bharat

امروہہ پولیس نے شاطر گروہ کو کیا گرفتار - شاطر گروہ

ضلع امروہہ کی پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو پیٹرول پمپز سے پیٹرول اور ڈیزل کی دھوکہ دہی کرتا تھا۔

amroha police arrested crime group
امروہہ پولیس نے شاطر گروہ کو کیا گرفتار
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 4:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں ان دنوں قومی شاہراہ پر سڑک بنانے کے لئے کام جاری ہے ، جس کی وجہ سے یہ کمپنی پیٹرول پمپوں سے ڈیزل لیتی رہتی ہے اور چیک کے ذریعے ادائیگی کرتی رہتی ہے۔

ویڈیو

اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک شاطر گروہ نے اپنے آپ کو کمپنی ہونے کا دعویٰ کیا۔ رجب پور تھانے کے علاقے کے دو پٹرول پمپز سے کئی ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل لے لیا اور جعلی چیک دے دیے جب پیٹرول پمپ مالکان کو اس دھوکہ دہی کا پتہ لگا تو وہ حیرت میں آگئے اور امروہہ سپرنٹنڈنٹ پولیس سے اس سارے معاملے کی شکایت کی۔

اس سارے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس وپن ٹڈا نے بتایا کہ 'اس گروہ کو پکڑنے کے لئے ان کے ذریعہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جس کے بعد اس گینگ کے چار مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے تقریبا چھ لاکھ روپے اور 28 ڈرم ڈیزل بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کووڈ 19 مالی پیکیج کی 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری

ایس پی نے بتایا کہ پہلی بار ان لوگوں نے امروہہ ضلع میں فراڈ کے ایسے واقعات کو انجام دیا ہے اور ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.