مغربی بنگال کے ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ درگا پوجا سے قبل 17 اکتوبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران امت شاہ اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی، ضلع صدور سمیت تمام اعلی رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ شمالی بنگال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امت شاہ کولکاتا آئیں گے۔کولکاتا کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دلیپ گھوش کے مطابق امت شاہ کا اسمبلی انتخابات سے قبل یہ دورہ اہم ثابت ہوگا۔ بی جے پی اس وقت اچھی پوزیشن میں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو شکست دے سکتے ہیں۔