ETV Bharat / bharat

'ہمیں اپنے پولیس اہلکاروں پر فخر ہے'

امت شاہ نے دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں ملک بھر کے شہید پولیس اہلکاروں کو ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

Amit Shah
Amit Shah
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:23 AM IST

Updated : Oct 21, 2020, 11:03 AM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی میں مصروف پولیس اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے آج انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو سنبھالیں، مودی حکومت ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گی۔

ملک بھر کے شہید پولیس اہلکاروں کو قوم کی جانب سے خراج عقیدت

پولیس یادگاری دن کے موقع پر شاہ نے آج چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس میموریل میں ملک بھر کے شہید پولیس اہلکاروں کو ملک کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ مکمل اطمینان کےساتھ اور پوری مستعدی سے ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کے حالات کو سنبھالیں، مودی حکومت ان کے اہل خانہ کو سنبھالے گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ تیار، باخبر ہے اور رہے گی۔ حکومت آنے والے دنوں میں ٹریننگ، بھرتی اور جدید کاری کی سمت میں ایسے بہت سے اقدامات کرنے جارہی ہے تاکہ پولیس فورس مضبوطی کے ساتھ ملک کی خدمت کرسکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں داخلی سلامتی کے محاذ پر شدت پسندی، سائبر کرائم اور دیگر مسائل کی وجہ سے پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے، انہیں اس سے نمٹنے کیلئے مختلف جہتوں اور پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ اس سے نمٹنے کے لئے پولیس کو تمام زاویوں سے جدید بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ میں مصروف پولیس فورس فوج کی مدد سے اپنا کام انجام دے رہی ہے اور اب سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ٹکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اس سمت میں وسیع پیمانے پر کام کیا جارہا ہے جس کے بعد پولیس فورس ٹکنالوجی اور اپنی مستعدی کے تال میل سے بہتر طریقے سے ملک کو محفوظ رکھ پائیں گے۔
امت شاہ نے ملک میں پولیس اور آبادی کے تناسب میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔ رکشا شکتی وشو ودیالیہ اور اپرادھ وگیان وشو ودیالیہ ملک میں پولیس فورسز اور جرائم کی تحقیقات سے وابستہ سائنسدانوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت زیادہ تعاون دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار دن رات سڑک پرمخلتف حالات میں رہ کر ملک کی خدمت کررہے ہیں اور ملک و حکومت کو بخوبی پتہ ہے کہ لوگ تہوار منا رہے ہیں اور گھروں میں چین سے سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر ملک کی ترقی کی راہ کو ہموار کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک 35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ملکی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ صرف اسی سال 264 پولیس اہلکاروں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ملک ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
کورونا سے پیدا ہونے والے حالات اور خاص طور پر لاک ڈاؤأن کو نافذ کرانے کو عملی جامہ پہنانے میں پولیس اہلکاروں کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے سب سے آگے رہ کر اس لڑائی میں حصہ لیا اور اس دوران 343 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ کورونا وبا کے خلاف مہم میں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دس جوانوں کی یاد میں پولیس میموریل ڈے ہر سال منایا جاتا ہے، جنہوں نے 21 اکتوبر 1960 کو سرحد پر اپنے سے کئی گنا زیادہ چینی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Last Updated : Oct 21, 2020, 11:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.