شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا 'کانگریس پارٹی کےسینئر رہنما احمد پٹیل جی کے انتقال کی اطلاع بےحد تکلیف دہ ہے، احمد پٹیل جی کا کانگریس پارٹی اور عوامی زندگی میں بڑا تعاون رہا، میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے گھروالوں اور حامیوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، بھگوان آنجہانی کی روح کوسکون دے۔'
وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کووند نے بدھ کو ٹویٹ کے ذریعہ دیے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا 'کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال کے سلسلے میں جان کر دکھ ہوا۔ احمد پٹیل نہ صرف اہل رکن پارلیمنٹ تھے، بلکہ ان میں بہترین سیاست داں کی صلاحیت اور عوامی رہنما کا جادو بھی تھا۔'
انہوں نے آگے کہا 'اپنے دوستانہ جذبے کی وجہ سے پارٹی کے باہر بھی انہوں نے دوست بنائے تھے۔ ان کے گھروالوں اور دوستوں کو میری تعزیت۔'
اس کے علاوہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کانگریس کے قد آور رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
قوی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'کانگریس کے سینئر رہنما، اہل رکن پارلیمنٹ، بہتر اور شاندار شخص احمد بھائی کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ ان کے کنبے کے تئیں میری تعزیت۔'
واضح رہے کہ مسٹر پٹیل کا آج صبح ساڑھے تین بجے انتقال ہوگیا۔ وہ قریب ایک مہینے پہلے کورونا متاثر پائے گئے تھے۔